انسداد تجاوزات عملے نے 3 غیرقانونی زیرتعمیردکانیں مسمارکردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد تجاوزات عملے نے بزنس روڈ پر کارروائی کرکے 3زیر تعمیردکانیں مسمار کردیں۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز انسداد تجاوزات عملے نے بزنس روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 3دکانیں مسمار کردیں۔انسداد تجاوزات عملے کے مطابق بزنس روڈ پر دکانیں غیر قانونی طور پر بنائی جارہی تھی، جس پر کارروائی کرکے تینوں دکانوں کو مسمار کیا گیا ہے۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ عملے نے کی۔

Comments (0)
Add Comment