گورنر ہاؤس پنجاب میں پہلی مرتبہ اقلیتی افسر پی آر او تعینات

لاہور(امت نیوز)گورنر ہاؤس پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی، پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کے فردکوگورنر کا پی آر او تعینات کر دیا گیا۔ پون سنگھ آروڑااس عہدے پر تعینات ہوگئے۔ ڈائریکٹرڈی جی پی آر نےان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پون سنگھ آروڑا نے گورنر ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے ۔ وہ گورنر پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بھی رہے ۔ نئے پی آر او پنجاب حکومت میں پہلے اقلیتی سرکاری افسر ہیں جنہیں کسی بڑی سیٹ پر لگایاگیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment