سانگھڑ (نمائندہ امت) اینٹی کرپشن پولیس سانگھڑ نے 2 کروڑ روپے ڈکارنے پر محکمہ خوراک کے اے ایف سی گودام انچارج کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے مختلف افراد کے ساتھ ملکر سرکاری گندم میں خوردبرد کی تھی۔ اس ضمن میں اینٹی کرپشن سرکل آفیسر سانگھڑ یار محمد رند نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین و ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی اجازت و ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل سانگھڑ نے حیدرآباد سے سرکاری خزانے کو پونے دو کروڑر روپے کا نقصان پہنچانے والے محکمہ خوراک کے سرہاری گندم گودام کے انچارج اے ایف سی امتیاز مگسی کو گرفتار کیا ہے۔ مقدمہ نمبر 01میں 2016/17/18ملزم نے مختلف زمینداروں سے سرکاری گندم لی تھی۔ ملزم امتیاز مگسی نے مختلف افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے سرکاری گندم کی خورد برد کر کے سرکاری خزانے کو پونے دو کروڑر روپے کا نقصان پہنچایا ہے جسے آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس خورد برد میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔