کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز نے کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پت فیڈر کینال آر ڈی109 سے117 کے ایریامیں پانی چوری کیلئےلگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کیخلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کیساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران10کلو میٹر نہری علاقے میں 28 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔