کراچی(پ ر)پاکستان مسلم الائنس کے سربراہ حاجی زاہد اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہئے۔اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں، تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر خدمت کی سیاست کرنی ہوگی۔