کراچی(پ ر)تنظیم اساتذہ سندھ کے صدر پروفیسر ابو عامر نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانا تنظم کا اولین مقصد ہے۔تنظیم کی گولڈن جوبلی پر ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ طبقاتی تقسیم کے خلاف اور یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔