چیئرمین بلدیہ جنوبی کا مختلف اسکولوں کا دورہ

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ ہم سرکاری اسکولوں کو انگلش میڈیم اور نجی اسکولوں کے برابر تعلیم اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ معاشرے میں بہتر اصلاحات علم کے فروغ سے ہی ممکن ہے، جس کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ لیاری کے مختلف سرکاری اسکولوں کے دورے پر گفتگو کررہے تھے۔ تعلیمی افسران شعیب عالم، اسماء ایاز و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments (0)
Add Comment