لاہور(امت نیوز) پاکستان اوربھارت کے شہریوں کا ایک دوسرے کے ممالک میں شادی اورغیر قانونی قیام کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔پاکستان نے جمعہ کے روزایک 53 سالہ بھارتی شہری کو رہا کیا ہے جس نے 2001 برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی خاتون سے ٹیلی فون پر نکاح کیا اور 2001 میں اس سے ملنے کراچی آگیا تھا۔پاکستان کی طرف سے بھارتی شہری افضل احمد کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔