بینک الحبیب کے تحت شاندار گلف ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بینک الحبیب کے آٹھویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2019 کا دوسرا راؤنڈ بروز جمعہ 11 جنوری کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔ لاہور جمخانہ کے مطلوب احمد نے 134کے اسکور پر 10 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اسلام آباد کے حمزہ امین 136- 6 انڈر پار کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان نیوی کے امجد یوسف 139- 5 انڈر پار کے ساتھ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے دفاعی چیمپین شبیر اقبال 141- 3 انڈر پار کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کر پائے۔ آج کے دو روزہ کٹ کے بعد کل تیسرے روز 54 گولفرز بہتر لاکھ روپے کی انعامی رقم میں اپنے حصے کے لیے کھیلیں گے۔ اس سال ٹورنامنٹ کے چیمپین کا فیصلہ 13جنوری 2019 بروز اتوار کھیلے جانے والے فائنل رائونڈ میں ہوگا جس کے فوراً بعد تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment