ملک میں ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں-منظور الحسن سینئر

اسلام آباد(امت نیوز) اولمپیئن منظور الحسن سینئر نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے برابر ہے اگر ڈومیسٹک کی سطح پر ہاکی پر توجہ دی جائے تو انٹرنیشنل سطح پر دو سال میں ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کی مثال اس طرح ہے کہ جس طرح ایک خستہ حال مکان ہے اور مکان کی دیواروں کی بنیادیں کمزور ہونگی تو وہ مکان کیسے کھڑا ہو سکتا ہے اسی طرح ہاکی کی بنیادیں جب تک کمزور ہونگی تو ہاکی ترقی نہیں کر سکتی۔ ہمیں کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کےلئے دن رات محنت کرنی ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment