جمی مرے اور برونو سوریز سڈنی ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

سڈنی (امت نیوز) برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں برطانوی جوڑی کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے سخت مقابلے کے بعد انگلیند کے نیل سکیوپسکی اور انکے ہم وطن کین سکیوپسکی کو 7-6(7-4)، 5-7اور10-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Comments (0)
Add Comment