دریائے سندھ پرواٹر کراس جیپ ریلی تیاری مکمل

پشاور(امت نیوز)ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون ، فرنٹیئر 4×4کلب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کے باہمی اشتراک سے دریائے سندھ کے مقام پر8ویں واٹر کراس ریور انڈس جیپ ریس آج 13جنوری کو منعقد ہوگی ، ریس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ ان کے ہمراہ وزیربلدیات شہرام تراکئی ، ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ، اسسٹنٹ کمشنر صوابی مس تابندہ ، فرنٹیئر 4×4کے صدر بابر خان ، ٹی جے ایم اور ایکسٹریم 4×4 کے عہدیداران موجود ہونگے ، ریس میں دریائے سندھ صوابی ہنڈ کے مقام پر دشوارگزار پتھروں اور دریا کی لہروں کو چیرتے ہوئے 17کلومیٹر کا طویل ٹریک تیار کیا گیا جس میں 4×4جیپوں کے ڈرائیوراپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے ، ریس میں لاہور ، کراچی ، بلوچستان ، اسلام آباد ، پشاور سمیت دیگر شہریوں سے 100 سے زائدگاڑیاں شریک ہونگی ، ریس کے انعقاد کا مقصد صوابی میں دریائے سندھ پر صوابی ہنڈ کے مقام کو سیاحوں کیلئے آباد کرنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment