کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ اسلام آباد میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال 2012ء میں بھرتی ہونے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے کیس کی سماعت کل پیر کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے کیس کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ ، کمشنر کراچی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کراچی، وکلاء ایم عاقل اعوان ، ملک نعیم اقبال، زیڈیو مجاہد، محمود حبیب اللہ، منصور الحق سولنگی، مظہر علی، غلام رسول منگی، غلام قادر جتوئی سمیت کیس کے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔