کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

کھوئی رٹہ(صباح نیوز)کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ۔شدید گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں ،دروازنے لرز اٹھے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد ان کی توپوں کے منہ بند ہو گئے ۔

Comments (0)
Add Comment