زرداری-نوازاتحادکیلئے فضل الرحمان پرامید

پشاو ر( نمائندہ امت) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی۔ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتاہے،پانچ مہینوں میں زرداری اور نوازشریف کو متحد کردونگا۔بھارتی سرحد پر باڑ لگا رہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد نہ آئیں اور پاکستان سرحد پر باڑ لگا رہے کہ افغانستان سے دہشت گرد نہ آئیں۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کی مشکلات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے،پورے ملک میں غریبوں کے مکانات گرائے گئے ۔بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جارہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگو ں کے لے الگ ہے۔عام آدمیوں کو جینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ادویات عام آدمی کی ضرورت ہے مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکمران جماعت الیکشن سے قبل مہنگائی کا خاتمہ اور مفت علاج دینے کے دعوے کررہی تھی انھوں نے کہا کہ حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔حکمران جماعت کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔جعلی اور خلائی حکمران ہونے سے پندرہ ارب روپے قرضہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا مدرسہ کا احترام کرنا ہوگا اور حکومت مدارس کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی اور حکومتی بیانات سے لفظ کشمیر کاٹ دیا گیا ،ان حالات میں ہم عام آدمی کی آواز نہیں بنے تو عوام پھر سیاست دانوں پر اعتماد کیسے کریں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی۔ایک تیار ہوتا ہے تو دوسرا پیچھے ہٹ جاتا ہے۔پانچ مہینوں میں دونوں کو متحد کردونگا۔قبائلی علاقوں میں انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا حتمی اختیار جے یو آئی قبائلی ونگ کے پاس ہے۔

Comments (0)
Add Comment