عمران خان چیئرمین بورڈ پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں- انور بیگ

اسلام آباد (امت نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق رکن سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ، احسان مانی سے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیے توکہ وہ تمام توجہ کرکٹ کے معاملات پر مرکوز کر سکیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر انور بیگ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور پاکستان سپر لیگ بھی آئندہ ماہ شروع ہو رہی ہے لہذا وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ احسان امنی کے کندھوں پر ڈالی گئی کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں ان سے لیکر کسی اور کو دی جائے تاکہ احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو زیادہ بہتر انداز سے چلا سکیں ۔

Comments (0)
Add Comment