کولمبو(امت نیوز)سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹرز کو بیگمات میدانوں سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تھشارا پریرا پر ٹیم میں جگہ بچانے کیلئے ہاتھ پیر مارنے کا الزام عائد کیا، جواب میں آل راؤنڈر کی بیگم نے بھی محاذ کھول لیا،اس جگ ہنسائی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا۔اب وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔