چھوٹے گھربنانےکیلئےطلباء اور آرکیٹیکٹس کی مدد لینے کا فیصلہ

لاہور(امت نیوز)نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں چھوٹے گھروں کو بنانے کیلئے حکومت نے طلبا اور آرکیٹیکٹس کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے چھوٹے گھروں کے ماڈلز بنانے کیلئے مقابلہ منعقد کروانے کا اعلان کیاہے، اس پوسٹر مقابلے میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کے طلبا بھی حصہ لے سکیں گے، بہترین ماڈل پیش کرنے والے کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ حکومت نےمقابلے میں شرکت کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو دعوت عام دی ہے۔اس مقابلے میں حکومت طلبا سے یہ تجاویز لے گی کہ کم آمدنی والوں کیلئے تین، چار اور پانچ مرلے کے گھر کیسے ہونے چاہیئں، اس میں کیا کیا سہولتیں ہونی چاہیئں اور یہ گھر کتنی لاگت میں بننا چاہیئے۔

Comments (0)
Add Comment