ڈھاکہ(امت نیوز) نوجوان آف سپنر عیلس اسلام نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ڈیبیو میچ میں ہیٹرک کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ بی پی ایل تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے رواں لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے میچ میں 4 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلائی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اس سے قبل پاکستانی بائولر محمد سمیع اور بنگلہ دیش کے العمین حسین کو ہیٹرکس کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔