بھارت کا آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

ممبئی(امت نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، آسٹریلوی ٹیم فروری مارچ میں دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے تحت آسٹریلوی ٹیم 24 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 فروری کھیلا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment