کراچی (بزنس رپورٹر) وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شٰیخ کی زیر صدارت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی سینیٹ، سینڈیکیٹ اور اکڈمک کونسل میں اساتذہ کی نمائندگی کیلئے منتخب نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں کامیاب ہونے والے رکن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سبھاش، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کملیش کمار، آصف سموں ، شاہد عبید، عرفان کاندھڑو، نعیم احمد، عجب لاشاری، وفامنصور، حسن ہاشم، افراامام اور قرت العین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ اہم فیصلہ ساز باڈی کو جامعہ کی بہتری اور ترقی کیلئے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔