کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں سیوریج اور صفائی کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میئر اور کے ایم سی کی مجرمانہ غفلت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ میئر کراچی کو شہر میں صفائی کیلئے کن اختیارات اور وسائل کی ضرورت ہے ؟ کیا انہیں صرف دکانیں توڑنے اور کاروبار تباہ کرنے کاہی اختیار ہے ، کیا وہ اتنے بے اختیار ہیں کہ اپنے ہیڈ آفس کے سامنے گٹر کا پانی صاف نہیں کراسکتے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور اہم شاہراوٴں پر گندا اور بدبودار پانی جمع ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے ۔