نواز لیگ کیخلاف تحریک انصاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔شاہ محمد شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے جیل میں نواز شریف کی طبیعت کی خرابی اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے رہنما کے ساتھ اس قسم کا سلوک کروڑوں پاکستانیوں کی توہین کے مترادف ہے ۔نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان اورن کی کابینہ پر ہوگی ۔تحریک انصاف روزانہ کی بنیادوں پر مسلم لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں کیا۔مسلم لیگ کے وفد نے کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی،سید منورضا، خواجہ طارق نذیر،علی اکبرگجر، ناصرالدین محمود،ملک تاج، خالد شیخ ، فیروزخان اور نثار شاہ و دیگر شامل تھے۔شاہ محمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں صحافیوں کو نکالا گیا۔مسلم لیگ (ن) صحافی برادری کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے ۔

Comments (0)
Add Comment