ٹرمپ سے پاکستان کے نئےسفیر اسد مجید کی ملاقات۔ اسناد پیش کیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اسد مجید نے واشنگٹن ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہتر کرنے کیلئے کام کرونگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد مجید 8 جنوری کو عہدے کا چارج لینے واشنگٹن پہنچے تھے، وہ کل پیرسے باضابطہ طور پر امریکہ میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔

Comments (0)
Add Comment