راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل این جی اسیکنڈل میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش ہو گئے۔ نیب راولپنڈی اسیکنڈل پر مفتاح اسماعیل سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے جبکہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو مزید 30 سولات پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مفتاح اسماعیل کو سوالات کے جواب ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ضرورت پڑنے پر مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بلایا جائے گا۔