راولپنڈی( این این آئی) راولپنڈی کی معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی حسن دین کے گھر میں رات گئے، اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی حسن دین کے گھر سیٹلائٹ ٹاؤن ای بلاک راولپنڈی میں رات گئے اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تاہم گھر کے تمام افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔