اسلام آباد (امت نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت قہقہے بلند ہوگئے جبکہ خاقان عباسی نے کہا کہ ’ان کا نام مُفتا اسماعیل نہیں بلکہ مفتاح اسماعیل ہے۔یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب پریس کانفرنس کے آخر میں صحافیوں نے سوالات شروع کیے۔ اس دوران پچھلی نشستوں پر بیٹھے ایک صحافی نے مفتاح اسماعیل کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ان کا نام ’مُفتہ اسماعیل‘ کہا۔ شاہد خاقان نے سوال کا جواب دینے سے پہلے نام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ ان کا نام ’مُفتہ اسماعیل نہیں بلکہ مفتاح اسماعیل ہے۔‘ سابق وزیراعظم کے اس جواب پر محفل کشت زعفران بن گئی اور صحافیوں سمیت حال میں موجود تمام شرکاء کے قہقہے بلند ہوگئے۔