ذہنی مریض کی پھانسی کا حکم معطل

لاہور(امت نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سزائے موت کے منتظر مبینہ ذہنی مریض خضر حیات کی پھانسی تاحکم ثانی معطل کردی۔ سپریم کورٹ نےسزائے موت کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمنظورکرلی،چیف جسٹس نےمتعلقہ حکام کوہدایت کی ہےکہ فوری معلوم کریں آیامذکورہ شخص ذہنی مریض ہےیانہیں۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں خضرحیات سےمتعلق دائر درخواست پرسماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آج خبر پڑھی ہے کہ کسی خضر حیات نامی شخص کو پھانسی دے رہے ہیں، خضر حیات جیل میں قید ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ خضر حیات کوٹ لکھپت جیل میں ہے۔چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ فوری طور پر معلوم کروائیں کہ وہ شخص ذہنی مریض ہے یا نہیں۔بعد ازاں اہل خانہ کی جانب سے دائردرخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پیر14جنوری کےلیے مقرر کردی۔جسٹس منظوراحمد ملک اورجسٹس سردارطارق مسعودسماعت کریں گے۔خیال رہےکہ خضرحیات کےاہل خانہ نے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ذہنی مرض میں مبتلا شخص کو پھانسی دی جا رہی ہےعدالت اس کانوٹس لے۔جمعہ کولاہورکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نےذہنی مرض شیزوفرینیا (جس میں مریض کی شخصیت بے ربط،منتشرہوجاتی ہے) میں مبتلا سزائےموت کےقیدی خضر حیات کوتختہ دار پرلٹکانےکی تاریخ 15جنوری مقررکردی تھی۔

Comments (0)
Add Comment