قومی شاہراہ پر ٹرالر لوٹنے والا5رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

خیرپور(نمائندہ اُمت)خیرپور پولیس کا قومی شاہراہ پر ٹرالر لوٹنے والا بین الصوبائی گروہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا ٹرالر اور ایک ٹرک سمیت 12سو بوریاں یوریا کھاد برآمد کرلی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کراچی سے پنجاب تک قومی شاہراہ پر ٹرالروں کو سامان سمیت لوٹنے کی کئی وارداتیں کا اعتراف کرلیا ۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل ،اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد عمران نے ایس ایس پی آفیس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کا بتایا کہ 14دسمبر کو کراچی سے پنجاب والے ٹرالر جس میں 12سو یوریا کھاد کی بوریاں تھیں ۔قومی شاہراہ پر سے 8سے 10نسلح افراد نے ٹرالر کو کھاد کی بوریوں سمیت لوٹ لیا تھا جس پر کھاد کے مالک محمد عمران نے ٹرالر ڈرائیور پر لوٹ مار میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا ایس ایس پی خیرپور نے اے ایس پی محمد عمران کی سربراہی میں ایس ایچ او ہنگورجہ ،ایس ایچ او رانی پور کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گراؤنڈ اور ٹیکنیکل انفارمیشن استعمال کرتے ہوئے گھوٹکی ،کراچی اور پنجاب سے 5ملزمان الطاف آرائیں،واحد بخش عالمانی، خادم پتافی ،غلام مصطفی ملک اور یونس آرائیں کو گرفتار کرکے پنوعاقل سے ٹرالر اور ایک ٹرک سمیت 12سو بوریاں یوریا کھاد برآمد کرلی۔ ملزمان کو تعلق نوشہروفیروز اور گھوٹکی اضلاع سے ہے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سندھ اور پنجاب میں کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ایس ایس پی خیرپور نے پولیس پارٹی کےلئے نقد اور تعریفی سرٹیفکیت دینے کا اعلان کیا ہے دریں اثناءایس ایس پی خیرپور عمر طفیل نے پولیس لائین خیرپور میں ضلعی افسران کا ایک اجلاس منعقد کیا ،جس میں پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااچھی کاکردگی دیکھانے پر ڈی آئی بی انچارج علی گل کو شاباشی دی گئی۔

Comments (0)
Add Comment