گھوٹکی( نمائندہ امت) گھوٹکی میں اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارکر محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک گرفتار کرلیا۔ملزم شریف گھوٹو کیخلاف 24 لاکھ روپے رشوت کی عیوض 8 افراد کو جعلی بھرتی کرنے پر 2 مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تفصلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارکر محکمہ ایریگیشن کے ہیڈ کلارک محمد شریف گھوٹو کو گرفتار کرلیا اس سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرکل آفیسر محمد سانول گھوٹو ،انسپیکٹر عبدالفتح مھر نے بتایا کہ اینٹی کرپشن پولیس نے ایریگیشن کے ہیڈ کلرک محمد شریف گھوٹو گرفتار کیا ہے اس نے رواں ماہ میں 8افراد کو جالی آڈر د یئے تھے جس کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ تمام بھرتیاں جعلی ہیں ۔جس پر مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔