جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ بنانے کی سمری منظور

لاہور(امت نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےجنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئےسمری کی منظوری دےدی، سیکرٹریٹ کیلئے 50کروڑ8 لاکھ 62ہزار 424روپےمختص کرنےکی تجویز دے دی گئی۔نجی ٹی وی کےمطابق جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے فنڈز میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 23 کروڑ 90لاکھ اور آپریٹنگ اخراجات کیلئے 21 کروڑ 18 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ افسران کیلئے 1300 سی سی 8گاڑیاں اور 1000ہزار سی سی 13 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز ملتان کے قریب 9کنال 1مرلہ اراضی بھی حاصل کر لی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے پی اینڈ ڈی بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے،جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے بورڈ 18افسران پر مشتمل ہو گا۔ بورڈ کا سربراہ ممبر پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment