اعضا کی پیوند کاری سے متعلق شکایات کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا

راولپنڈی (اے پی پی) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی۔ ہوٹا )نے اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق شکایات کے لیے آن لائن پورٹل کا اجراء کر دیا ہے۔ براہ راست مشاورت ،معلومات و راہنمائی کے لیے پبلک ریلیشن سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت اعضاء دینے اور لینے والے دونوں فریقین کی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی۔ ہوٹا )سے رجسٹریشن ہونا لازمی ہے اس لیے عوامی آگہی و مشاورت کے لیے آ ن لائن پورٹل سے استفادے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment