حماس نے ناکام اسرائیلی آپریشن کی فوٹیج جاری کر دی

غزہ (امت نیوز) حماس نے ناکام اسرائیلی آپریشن کی فوٹیج جاری کر دی جبکہ مزید معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان بھی کر دیا۔ دو ماہ قبل پندرہ اسرائیلی کمانڈوز نے حماس کے مواصلاتی نظام کی جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی۔صہیونی کمانڈوز دھند کی آڑ میں رفاحی ادارے کے کارکنوں کا بھیس بدل کر غزہ میں داخل ہوئے جنہیں حماس نے خان یونس کے قریب چوکی پر روک لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حماس کے کمانڈر اور مجاہد شہید، ایک صیہونی کمانڈر ہلاک اور ایک صیہونی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔حملے میں جان بچا کر بھاگنے والے صہیونیوں کو تحفظ دینے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری کر دی جس کے بعد بدترین لڑائی کا آغاز ہو گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment