سرجانی-ملیر میں تیز رفتار گاڑیوں نے2 بچے روند ڈالے-5زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی اور ملیر میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے بچہ اور بچی جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو روند دیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور2بچے شدید زخمی ہو گئے، جن کو فوری عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج 4سالہ حیدرعلی ولد سنی نے دم توڑ دیا، جبکہ 5سالہ سحر، 28سالہ شہناز اور 30سالہ حضرت علی زیر علاج ہیں۔ ملیر15نمبر پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاندان شدید زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں 6 سالہ زینب چل بسی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں25 سالہ شاہدہ اور 29سالہ شہزاد شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment