بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے برطانیہ میں نئے ا نتخابات کا مطالبہ

لندن (اے پی پی) برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لئے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن نے کہا کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لئے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔ حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رہنماوں نے ردعمل میں کہا کہ لیبر پارٹی بریگزٹ کے معاملے پر سیاست کھیل رہی ہے۔ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ پر کوئی منصوبہ نہیں۔

Comments (0)
Add Comment