سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ آسٹریلیا نے اپنےفیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کرکٹ ٹیم کا دورہ ممکن نہیں ہےمستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔ اس انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام 5 ون ڈے میچز اب امارات میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے دورہ کے دوران 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی یہ امر قابل ذکر یہ ہے کہ آسٹریلیا نے گذشتہ 20برس سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔