حکومت میٹرو کی طرح ادویات پر سبسڈی دے – شہریوں کی اپیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مہنگائی کے ستائے شہریوں نے ادویات کی نئی قیمتیں مقرر ہونے کے اقدام پر کہا ہے کہ حکومت نےادویہ ساز اداروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں ۔سول اسپتال کرا اسپتال و قومی ادارہ صحتِ اطفال کے باہر موجود مریضوں کے اہلخانہ محمد منیر، بوستان خان ، رمیز نے امت سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے ادویات ساز اداروں کے مفادات کو تحفظ دیا لیکن صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی توقع میں ووٹ دینے والوں کو نظر انداز کر دیا ۔ایک ہفتے میں 2بارادویات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ یہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے بھی بدترین ہے جس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ۔ مہنگائی کے بدترین عفریت کے باعث ادویات کے حصول میں مشکلات کے شکارشہریوں کیلئے عام استعمال کی لازمی ادویات تک رسائی مزید مشکل بنادی گئی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment