کابل(اے پی پی)افغان دارالحکومت کابل میں گیس کا ایک سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان واحداللہ مائر نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات ایک رہائشی مکان میں پیش آنے والے اس حادثے میں چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغانستان میں ایسے حادثات عام ہیں، بالخصوص موسم سرما میں جب کئی لوگ گھروں کو گرم رکھنے کے لیے گیس استعمال کرتے ہیں۔