میجر (ر) عاطف قیوم کیخلاف سونے کے جعلی کاروبار کے الزام میں نیب تحقیقات

اسلام آبا (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میجر (ر) عاطف قیوم کے خلاف سونے کی خرید و فروخت کے جعلی کاروبار اور اس پر عوام کو منافع دینے کے فراڈ کے ذریعے رقم بٹورنے کے الزام میں تفتیش شروع کر دی ۔ نیب راولپنڈی کے ذرائع کے مطابق میجر (ر) عاطف قیوم کے خلاف دھوکہ دہی پر یہ تفتیش کی جا رہی ہے۔ نیب نےمتاثرین سے کہا ہے کہ وہ 28 جنوری تک اپنے کلیم یا درخواست اصل کاغذات/رسید و دیگر ثبوت کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو بھجوائیں۔

Comments (0)
Add Comment