کراچی(اسپورٹر رپورٹر) مطلوب احمد نے قومی چیمپین محمد شبیر کو شکست دے کر بینک الحبیب کا آٹھواں رشید ڈی حیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2019 اپنے نام کر لیا۔ ان کا اسکور 274 – 14 انڈر تھا جس سے انہیں 630, 329 روپے کی انعامی رقم کی ادائیگی کی گئی۔ بہتر لاکھ کی مجموعی انعامی رقم کے حامل گولف ٹورنامنٹ کا فائنل 13 جنوری کو کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔ انصر محمود اور محمد شبیر نے 276- 12 انڈر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔ ان دونوں کی انفرادی انعامی رقم 324,651 تھی۔ محمد شبیر قومی گولفر ہونے کے ساتھ ساتھ گذشتہ سال کے دفاعی چیمپین بھی تھے۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حمزہ امین کو 202,380 روپوں کی انعامی رقم ادا کی گئی۔ پاکستان کے پانچ بہترین گولفرز محمد اشفاق، وحید بلوچ، مطلوب احمد، محمد منیر اند محمر شبیر کے درمیان پانچ لاکھ روپے کی اپیرینس منی برابر تقسیم کی گئی۔ اسی طرح ڈیڑھ لاکھ روپے کی اپیرینس منی تین سینیر پروفیشنلز؛ محمود کیانی، محمد اکرم اور امداد حسین کے درمیان برابر تقسیم کی گئی۔