سڈنی(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ کرکٹ آسٹریلیا کو قائل کرنے میں ناکام یہوگئی ہے۔یوں کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان لانے کا احسان مانی کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔تفیصلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔