مالاکنڈ (امت نیوز) ڈسٹر کٹ اسپورٹس آفیسر مالاکنڈ مشرف خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کو اسپورٹس زون بنانا چاہتے ہیں۔مالاکنڈ کھیلوں کے حوالے سے ایک زر خیز مٹی ہے ۔بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باجود یہاں پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں۔ملاکنڈ کی دنوں تحصیلوں میں انڈور گیمز کےلئے جگہ تلاش کررہے ہیں تاکہ وہاں پر اسپورٹس کورٹس قائم کی جاسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالاکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری وناظم سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید زمین خان بابو اور بلال بھی موجود تھے۔اس سے قبل ساجد حسین مشوانی نے ڈسٹر کٹ اسپورٹس آفیسرمشرف خان کو کھلاڑیوں کے درپیش اور سخاکوٹ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کے عدم دستیابی جیسے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا۔اسپورٹس آفیسر نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے عملی اقدامات پر یقینی رکھتی ہے میں بہت جلد ضلع ملاکنڈ میں قائم اسپورٹس گراونڈوز کا دورہ کرونگا۔