انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کی میزبانی راولپنڈی مل گئی

راولپنڈی (امت نیوز) پہلی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ 20 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں آر ڈی سی اے کے 76 رجسٹرڈ کلبز حصہ لیں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (آر ڈی سی اے) کے تعاون سے پہلی بار انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

Comments (0)
Add Comment