سینئر جرنلسٹ عبد المحی شاہ کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (امت نیوز)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن ’درسجا“نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبد المحی شاہ کو آئی سی سی ایوارڈ پینل میں شامل ہونے سمیت 32سالہ سپورٹس فیلڈ میں خدمات کو ایسو سی ایشن کیلئے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عبد المحی شاہ کی خدمات پرانہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے جبکہ ایسو سی ایشن نے نئی ممبر شپ دینے سمیت ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی بھی منظوری دیدی ۔ رسجا کی جنرل کونسل کا اجلاس ایسو سی ایشن کے صدر افضل جاوید کی صدارت میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں30سے زائد ممبران نے نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment