اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کو 12 قومی ایونٹس کی میزبانی دیدی، سالانہ کیلینڈر کے مطابق یہ ایونٹس جنوری سے دسمبر 2019ءتک پشاور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخوا سکوائش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے میڈیاکو بتایا کہ گزشتہ تین سال سے مسلسل زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد پر فیڈریشن نے انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا ہے۔فیڈریشن نے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد دینے پر رواں سال خیبرپختونخوا سکوائش ایسوسی ایشن کو12 قومی ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔یہ ایونٹس جنوری سے دسمبر2019ءتک کھیلیں جائیں گے۔فیڈریشن نے خیبرپختونخوا ایسوسی ایشن کو 2019ءمیں جن قومی ایونٹس کی میزبانی دی ہے ان میں نیشنل جونیئر سکوائش چیمپئن شپ21 سے25 جنوری،قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ19 سے23 فروری، قومی سینئر ویمن سکوائش چیمپئن شپ18 سے22 مارچ، قومی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ18 سے22 اپریل،تربیتی کیمپ اور رمضان کپ برائے بوائز اینڈ گرلز یکم سے30 مئی، نیشنل سینئر سکوائش چیمپئن شپ17 سے22 جون،نیشنل جونیئر سکوائش چیمپئن شپ برائے بوائز اینڈ گرلز22 سے27 جولائی، قومی مینز سینئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ19 سے 24 اگست، نیشنل جونیئر سکوائش چیمپئن شپ بوائز اینڈ گرلز1 کھیلے جائیں گے۔