برلن (امت نیوز) جرمنی کی موٹرساز کمپنی ” وولکس ویگن “ نے کہا ہے کہ 2018 ءکے دوران اس کی 10.83 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں جو ریکارڈ ہے۔امریکا چین تجارتی کشیدگی اور یورپ میں گیس اخراج کی شکایات سے متاثر ہونے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت 2017 ءکی نسبت زیادہ رہی۔ کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018 ءکے دوران اس کی 10.83 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں جو 2017 ءکے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہیں۔