پاکستان اور جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز 19جنوری سے شروع ہوگی

لاہور(امت نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 19جنوری سے شروع ہوگی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19جنوری کو پورٹ الزبتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment