پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ تفصیلات مطابق پاک-چین دوستی جو دن بدن مضبوط ہوتی جارہی اور رشتوں میں تبدیل ہورہی ہے اور ایسا ہی کچھ پشاور میں ہوا، جہاں ایک چینی انجینئر پاکستانی خاتون کو اپنا دل دے بیٹھا۔پاکستان میں بطور سول انجینئر کام کرنے والے چینی باشندے ژوان لنگ نے پاکستانی خاتون زینب سے شادی کرلی۔