اٹک ( نامہ نگار ) غلطی لڑکی کی جان لے گئی ، تفصیلات کے مطابق گولڑہ کی رہائشی 17 سالہ نادیہ بی بی نے ہنڈیا بناتے ہوئے اس میں چوہے مار گولیوں کے پاؤڈر کو نمک سمجھ کر ہنڈیا میں ڈال دیا زہر میں بنا سالن کھانے کے سبب نادیہ بی بی موت کے منہ میں چلی گئی ۔ والدین نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا پولیس نے لاش ورثاء کے حوالہ کر دی ۔