قائد آباد میں میت کیلئے ٹینٹ لگانے والے پر پڑوسی کی فائرنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد میں میت کے لیے ٹینٹ لگانے والے شہری کو پڑوسی نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قائدآباد تھانے کی حدود مظفر آباد کالونی میں ٹینٹ لگانے پرپڑوسی نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 22 سال نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔امت کو ایس ایچ او معراج انور نے بتایا کہ زخمی کی شناخت شریف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مضروب کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے گلی میں ٹینٹ لگا رہا تھا۔پڑوسی ملزم اقبال نے ٹینٹ لگانے سے منع کیا اور نہ ماننے پر گولی مار دی۔ملزم نے مضروب کی ٹانگ میں گولی مار کر زحمی کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایف سی سے نائب صوبیدار ریٹائرڈ ہے ۔ورثا کے آنے پر مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment